

Loading content...
جس وقت پاک بی بی صلوات اللہ علیہا نے جناب فضل کی پاک ماں صلوات اللہ علیہا کو مخاطب کر کے یہ بین کیا تو شہنشاہ وفا علیہ الصلوات والسلام کے وفا دار حرم صلوات اللہ علیہا نے عرض کیا میری پاک شہزادی آپ میرے سرتاج کا صدمہ اتنا محسوس نہ فرمائیں کیونکہ غلام ہمیشہ اپنے مالکوں پر قربان ہوتے آئے ہیں، ہم تو آپ کے غلام ہیں، میرے لئے تو یہ فخر کی بات ہے کہ میرا سہاگ آج آپ کے پاک بھائی کی پاک نعلین پر قربان ہوگیا ہے، میں تو اب بھی یہی دعا کر رہی ہوں کہ ان کی قربانی کے عِوض خدا کرے کہ ہمارے امام زمانہ علیہ الصلوات والسلام سلامت رہیں اور ان کی پاک ذات ہر دکھ سے محفوظ رہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار