

Loading content...
اس وقت امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے تمام مستورات کی آنکھوں سے حجاب ہٹا دیئے، پاک مستورات صلواة اللہ علیہن نے دیکھا کہ نہر علقمہ کا کنارہہے، پانی کی موجیں قدم مبارک چوم رہی ہیں، پیاسوں کے ماشکی کنارے پر بڑی بے نیازی کے ساتھ آرام فرما ہیں، امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا اب جو باتیں کرنی ہیں اپنے پردوں کے ضامن سے کر لو، سب سے پہلے جناب امیر قاؐسم علیہ الصلوات والسلام کی بیوہ دلہنصلوات اللہ علیہا کی طرف سے ایک بی بی عرض کرتی ہیں کہ آپ کے یتیم بھتیجے کی بیوہ پوچھ رہی ہیں کہ میں کہاں جاؤں، میرا تو سہاگ لٹ چکا ہے، فقط آپ ہی کا سہارا تھا، آپ بھی ہمیں چھوڑ کر چلے گئے ہیں، کم از کم مجھے اتنا تو بتا تے جائیں کہ ظلم کے اس طوفان میں مجھے کیا کرنا ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار