

Loading content...
تاریخ گواہ ہے کہ امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام جتنی لاشیں بھی خیام میں لے کرآئے، ہر لاش پر مستورات بین کرتی رہیںاور امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام انہیں تسلیاں دیتے رہے، شہزادہ علیؐ اکبرعلیہ الصلوات والسلام کی لاش آئی، تمام اہل حرم روتے رہے مگر یہ خاموش رہے، شہزادہ امیر قاؐسم علیہ الصلوات والسلام کی لاش آئی سب روتے رہے مگر یہ تسلیاں دیتے رہے، مگر جس وقت مظلوم کربلا علیہ الصلوات والسلام نے جناب غازی علیہ الصلوات والسلام کے قلم شدہ ہاتھ اور دیگر تبرکات مستورات کے سامنے رکھے تو کائنات کے سب سے بڑے صابر ،مظلومِ کرب و بلا علیہ الصلوات والسلام مستورات کے درمیان میں بیٹھ گئے، عمامہ گلے میں ڈال کر جس طرح جناب غازی علیہ الصلوات والسلام کو پاک بہنیں روتی رہیں اسی طرح امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام بھی زور زور سے روتے رہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار