

Loading content...
امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کو جلال آیا،فوراً اٹھے اور مرتجز پر سوار ہوئے آنکھوں کو صاف کر کے نیام میں سے تلوار برآمد فرمائی اس کے بعد لشکر کفار کو مخاطب کر کے فرمایا کہ تم نے ہمارے صبر کا مطلب غلط سمجھاہے، اب ہم تمہیں سمجھاتے ہیں کہ ہم مجبور نہیں بلکہ امر اِلٰہی کے پابند ہیں، فوج کا جو دستہ سامنے کھڑا تھا اسے مخاطب کر کے فرمایا اب ہم تمہیں چیلنج کرتے ہیں کہ تم میں سے جو جوان یہاں سے جان بچا کربھاگ گیا اسے ہم جوان مانیں گے، اب جتنا دوڑ سکتے ہو دوڑو، یہ فرماکر امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے نعرۂ تکبیر بلند کیا ،ساتھ ہی مرتجز کو ایڑھ لگائی اور شامیوں پر حملہ کر دیا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار