

Loading content...
بعض مؤرخین لکھتے ہیں کہ جس وقت امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام جناب غازی پاک علیہ الصلوات والسلام کی لاش پر پہنچے تواُس وقت شہزادہ علیؐ اکبر علیہ الصلوات والسلام ساتھ تھے، صاحب دمعة الساکبہ لکھتے ہیں کہ شہزادہ علیؐ اکبر علیہ الصلوات والسلام کی شہادت جناب غازی پاک علیہ الصلوات والسلام کے بعد ہوئی ہے، اُس کی وجہ یہ ہے کہ کردگارِ وفا علیہ الصلوات والسلام کی ایک وصیت تھی، جس کا تذکرہ انہوں نے شہزادہ علیؐ اکبر علیہ الصلوات والسلام کی شہادت کو بعد میں تسلیم کرتے ہوئے اِس موقعہ پر کیا ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار