

Loading content...
امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے شہنشاہ وفا علیہ الصلوات والسلام کو فرمایا کہ پاک بہن خیام کے دروازے پر کھڑی ہو کر فرما رہی ہیں میرے غازی سے کہیں کہ کیا میں اس کی بہن نہیں ہوں وہ مجھے بھی توایک بار بہن کہہ کر بلائے،جناب غازی پاک علیہ الصلوات والسلام نے روتے ہوئے خیام کی جانب رخ کیا اور عرض کرتے ہیںہائے او میری مسافر بہن پاک بی بی کی آواز آئی میرا بھائی ایک مرتبہ پھر ہمیں بہن کہو،جناب غازی پاک علیہ الصلوات والسلام نے دوبارہ کہا ہائے میری شام کی مسافر بہن ابھی لفظ بہن زبان پر تھا کہ روح پرواز کر گئی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار