

Loading content...
جناب غازی پاک علیہ الصلوات والسلام نے کہا کہ آقا آپ کا حکم پروردگارِ عالم کا حکم ہے میں کس طرح حکم عدولی کر سکتا ہوں، آپ کے حکم کی تعمیل ہی تو میری عبادت ہے، میںبھی زندگی کے ان آخری لمحات میں آپ کی زیارت کرنا چاہتا ہوں لیکن میری آنکھیں خون سے لبریز ہیں، آپ کرم فرمائیں اور میری آنکھیں صاف کردیں، تاکہ میں بھی آپ کے رخ انور کی تلاوت کر سکوں، امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے فوراًاپنی عبا کے دامن سے شہنشاہ وفا علیہ الصلوات والسلام کی آنکھیں صاف کیں،رخ انور پرجیسے ہی نگاہ پڑی شہنشاہ وفا علیہ الصلوات والسلام کے منہ سے بے ساختہ نکلاہائے او میرا مظلوم بھائی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار