

Loading content...
امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا کہ بھائی یہ کیسے ممکن ہے کہ ہم آپ کو اس مقام پر چھوڑ کر واپس چلے جائیں، ہم آپ کی منتظر بہنوں صلوات اللہ علیھن کو کیا جواب دیں گے؟ جناب غازی پاکعلیہ الصلوات والسلام نے عرض کیا اگر آپ اس غلام کو ہر صورت خیام میں لے جانا ہی چاہتے ہیں تو مجھ پر اتنا احسان فرمائیں کہ یہ پھٹی ہوئی مشک ایک مرتبہ پھر مجھے پہنا دیں تاکہ پانی کی آس لگائے بچوں کو بتانا نہ پڑے کہ ہم پانی کیوں نہیں لائے وہ ہماری حالت دیکھ کر ہی سب کچھ سمجھ جائیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار