

Loading content...
امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے کوئی چیز کہیں سے اٹھائی اور کوئی چیز کہیں سے اٹھائی اس حال میں آپ جناب غازی علیہ الصلوات والسلام کو تلاش کرنے میں مصروف تھے کہ ادھر عمر ابن سعد ملعون کو ابان بن دارم نے آکر مبارک دی کہ کربلا کی جنگ ختم ہو گئی ہے، کیونکہ آلِ محمدعلیہم الصلوات والسلام کو جس کا سہاراتھا اور جو پاک بہنوں صلوات اللہ علیھن کے پردوں کامحافظ تھا وہ زین چھوڑ چکا ہے ، یہ ملعون کہتا ہے کہ میں خود اپنی آنکھوں سے دیکھ آیا ہوں کہ امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام میدان میں وفا کے خالق علیہ الصلوات والسلام کو تلاش کر رہے ہیں، انہوں نے کسی شہید کی لاش پر اس قدرگریہ نہیں کیا کہ جس طرح وہ اپنے اس بھائی کیلئے رو رہے ہیں، ان کی کمر میں خم آ چکا ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار