

Loading content...
سرکار علیہ الصلوات والسلام کا فرمان ہے کہ جنہوں نے ہمارے غم میں ماتم کیا ہوگا یا اپنے جسم پر زخم لگایا ہوگا ان کے زخموںکے نشانات سے وہ نور ظاہر ہوگا کہ جس سے ملکوت کی آنکھیں خیرہ ہوجائیں گی، ہر ماتم دار جو ہماری راہ میں خون بہاتا ہے اسے ہم قیامت کے دن اپنی شہادت کے گواہ کی حیثیت سے پیش کریں گے۔سب سے اہم بات یہ ہے کہ جوگواہ ہوتا ہے اس کا خرچہ ہمیشہ مدعی کے ذمے ہوتا ہے، مدعی ہوں گے جناب علیؐ اکبرؐ کے پاک باباعلیہ الصلوات والسلام اور صدیقہ کونین معظمہئِ کائنات مخدومہئِ عالمین پاک بی بی صلوات اللہ علیہا اور ماتمدارہوں گے امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کے خونِ ناحق کے گواہ، قیامت کا میدان ہوگا، اب ذرا سوچو کہ عزاداروں کو قیامت کا کوئی ڈر یا خوف باقی رہ جائے گا؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار