

Loading content...
خون آلود لباس پہن کر شہدائے کربلا علیہم الصلوات والسلام ان کے ساتھ ہوں گے، اور سر سے پاؤں تک ان کے جسم اطہرزخمی ہوں گے، ان میں ایک ضعیف ہوگا کہ جس کی کمر جھکی ہوئی ہوگی، ساتھ ہی ایک خوبرو نوخیزجوان ہو گا کہ جس کی اٹھتی جوانی ہوگی، ریش اطہر کا سبزہ ظہور پذیر ہو گا،رخساروں پر زلفوں نے خم کھایا ہوا ہوگا، آگے آگے امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام ہوں گے، جن کی آنکھیں برس رہی ہوں گی ، اپنا سر اطہر انہوں نے ایک ہاتھ پر اٹھارکھا ہو ہوگا اور شمر ملعون کا دوسرے ہاتھ سے پکڑ رکھا ہو گا ، حالت یہ ہوگی کہ خاک وخون میں غلطان کفن کاندھے پر ہوگا، آغوش اطہر میں شہزادہ علی اصغر علیہ الصلوات والسلام کی چھوٹی سی لاش ہوگی۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار