

Loading content...
فرمایا گیا ہے کہ میدان قیامت میں سرکار امیر کائنات علیہ الصلوات والسلام لواء الحمد کو لے آئیں گے،دوش اطہر پر علم ہوگا، جنت کی باد نسیم آکر علم کے فرے کو بوسہ دے گی علم لہرائے گا،اس کے بعد جناب ابوالفضل العباؐس علیہ الصلوات والسلام کا علم عرصہئِ محشر میں آئے گا، جناب غازی پاک علیہ الصلوات والسلام کے کاندھے پر علم ہوگا ان کے پیچھے جناب جبرائیل علیہ السلام ہوں گے جو علم پاک روز عاشور سر نگوں ہوا تھا وہی علم پھر بلند ہوگا،مگروہ علم جناب غازی پاک علیہ الصلوات والسلام کے خون سے تر ہوگاجملہ شہدائے گلگوں کفن ساتھ ہوں گے جناب غازی پاک علیہ الصلوات والسلام کے ساتھ شہنشاہِ کربلا علیہ الصلوات والسلام ہوں گے ، ان کے پیچھے امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کے عزادار اوررونے والے ہوں گے، سرکار علیہ الصلوات والسلام کا یہ علم پاک کا جلوس ماتم اور نوحہ خوانی کے ساتھ میدانِ قیامت میں داخل ہوگا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار