

Loading content...
چچا جان کیا علم پاک اٹھانے میں ہم سے کوئی کمی واقع ہوئی ہے، جناب زہیر علیہ السلام سر جھکا کر عرض کرتے ہیں آقا کائنات میں اس سے بڑھ کر کوئی بدبخت ہو ہی نہیں سکتا جو آپ کے پاک خاندان میں کمی محسوس کرے اور جو آپ کے خاندان کا قصور ڈھونڈے یہ خود اس کی ماں کا قصور ہو گا،میں نے غلام ہوکر اِس لئے یہ جسارت اور جرأت کی ہے کہ اب وقت کا تقاضہ یہی ہے کہ علم پاک اُسے ملنا چاہیے جو امیر المومنین علیہ الصلوات والسلام کی شبیہ کامل و اکمل ہو، شہزادہ پاک مسکرا کر فرماتے ہیں کہ اصل مقصد تو آقا کی نصرت ہے، ہم تو ویسے بھی اس درپاک کے غلام ہیں،جناب زہیر بن قین علیہ السلام علم پاک لے کر چلے، جناب غازی پاک علیہ الصلوات والسلام سر اطہر جھکاکر کھڑے تھے، جناب زہیر علیہ السلام قریب آکر عرض کرتے ہیں اے شبیہ امیر المومنین علیہ الصلوات والسلام آج علم پاک خود چل کر آپ کے پاس آیا ہے، ذرا سر اٹھاکر دیکھیں لیکن یاد رہے کہ یہ خیبر کا میدان نہیں اور نہ ہی یہ وہ علم ہے بلکہ اس کاروان کی جملہ ذمہ داریاں علم کی شکل میں آپ کو مل رہی ہیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار