

Loading content...
جس وقت مختلف اقوام کے لوگ مکہ میں جمع ہوئے تو انہیں قریش کا خطاب ملا ، جس طرح ہندوستان سے ہجرت کرنے والے لوگوں کو مہاجر کا خطاب ملاتھااسی طرح قریش بھی کسی قوم کا نام نہیں تھا بلکہ اجتماع ِاقوام کا نام تھا اور یہ اسم تصغیر ہے یعنی جمع ہونے والا ایک چھوٹا سا گروہ، اس جمع ہونے والے گروہ کا علم جناب قصیٰ علیہ السلام نے بنایا تھا اور یہ بھی بنی ہاشم علیہم الصلوات والسلام کے جد اعلیٰ تھے، انہوں نے علمداری کا عہدہ اپنے پاس رکھاتھا…ان کی اولادِ پاک میں جس وقت عہدے تقسیم ہوئے تو مرکزی علم جسے لواء کہا جاتا تھا وہ جناب عبدالدار علیہ السلام کو حاصل ہوا اس لئے وہ منصب لوایا پر فائز ہوئے تھے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار