

Loading content...
پاک خاندانِ رسالت علیہم الصلوات والسلام کے علم پاک کا رنگ سفید تھا جو جنگ بدر میں ملکوت آسمان سے لے کر آئے تھے، اس کا بانس ایک عمودِ عرش کا بنا ہوا تھا ، اس کا فرا طوبیٰ کے ایک پتے کا تھا، بروایت دیگر اس کی لکڑی ستونِ عرش کی تھی اورفرا نصرت اِلٰہی کا تھا وہ جس وقت لہرایا جاتا تو چاروں طرف ایک مہینے کی مسافت تک دشمن پر ایک رعب چھا جاتا ، اس کے لہرانے سے مومنین کے دل فولاد سے بھی زیادہ مضبوط اور دشمن کے دل موم سے بھی زیادہ کمزور ہو جاتے ، تاریخ بتاتی ہے کہ اس پاک علم کو تین بار لہرایا گیا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار