

Loading content...
جیسے جیسے علمِ حربیات میں ترقی ہوتی چلی گئی اسی طرح جنگ کے طریقۂ کار میں بھی تبدیلی آتی گئی اور پھر لشکر کو پانچ حصوں میں تقسیم کیا جانے لگاجنہیںشرط الخمیسکہا جاتا تھا، پھر لشکر کے ہر حصے کیلئے علیحدہ علیحدہ علم بنائے گئے، یعنی میمنہ، میسرہ، قلب وغیرہ کے علم بنائے گئے اور انہیں رایت کا نام دیا گیااور پوری فوج کے علم کو لواء کہا جانے لگا ، اس کے ساتھ ہی یہ بھی ضروری تھا کہ ہر لشکر کے علم کا رنگ مخالف لشکر کے علم سے مختلف ہو، اس لئے کچھ قبائل نے اپنے اپنے رنگ مخصوص کر لئے تھے مثلاً بنی امیہ کے علم کا رنگ سرخ ہوتا تھا اور بنی عباؐس کے علم کا رنگ سیاہ ہوتا تھا، جناب ابراہیم علیہ السلام کا جو خاندانی علم تھا اس کا رنگ سفید تھا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار