

Loading content...
میرے آقا غلام کا سلام قبول فرمائیں،جس وقت امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے اپنے علمبردار بھائی کی یہ آواز سنی تو بلا تاخیر اسی سمت روانہ ہوئے کہ جس سمت سے آواز آئی تھی، مگر فوجِ اشقیاء کا اتنا ہجوم تھا کہ راستہ ملنا دشوار تھا کیونکہ ابھی تک کچھ ظالمین وفا کے خالق علیہ الصلوات والسلام پر ظلم کی حسرت مٹانے میں مصروف تھے، مولا کریم کربلا نے بارہا بلند آواز سے فرمایا کہ مجھے راستہ دو میں اپنے وفادار بھائی کے پاس جانا چاہتا ہوں، مگر میدان میں ہر طرف اتنا شور تھا کہ کان پڑی آواز سنائی نہیں دے رہی تھی، امت ملعونہ نے امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کے فرمان کی کوئی پرواہ نہیں کی بلکہ ہر کوئی کردگار وفا علیہ الصلوات والسلام پر ظلم کرنے میںمصروف رہا ، یہ حالت دیکھ کر شجاعت حسینیہؐ بیدار ہوئی، ان کے چہرے پر جلال اِلٰہی نے انگڑائی لی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار