

Loading content...
اس وقت بھری ہوئی مشک سقائے حرم علیہ الصلوات والسلام کے دہن مبارک میں تھی کہ اچانک ایک تیر نے آکر مشک کا بوسہ لیا، جس وقت مشک زخمی ہوئی اور جناب غازی پاک علیہ الصلوات والسلام کی نگاہ بہتے ہوئے پانی پر پڑی تو وہیں پر سر جھکا کر رک گئے، اور جب تک مشک سے پانی بہتا رہا یہ وہیں کھڑے رہے، ظالمین ظلم کرتے رہے، جس وقت مشک کاپانی ختم ہوگیا تو انہوں نے رہوارکو پاؤں کی ایڑھ سے واپس دریا کی جانب موڑا اورفرمایا اب خیام میں جانے کا کیا فائدہ ؟جس وقت خداوند وفا علیہ الصلوات والسلام واپس دریا کی جانب روانہ ہوئے تو ابھی زیادہ دور نہیں گئے تھے کہ ایک ظالم نے کہ جس کاتعلق بنی تمیم سے تھا ایک ایسا تحفہ پیش کیا کہ جناب ابوالفضل العباس علیہ الصلوات والسلام نے زین ذوالجناح سے عرشِ ارضِ کربلا کو زینت بخشی، اس موقعہ پر ایک اہم بات یہ ہوئی کہ اس سے پہلے جتنے ناصرین شہید ہوتے رہے، ہر شہید آخری وقت آواز دیتا تھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار