

Loading content...
امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام خیام کے سامنے کھڑے ہوکر ان کی جنگ ملاحظہ کرنے میں مصروف تھے کہ اسی اثناء میں وفا کے خالق اکبرعلیہ الصلوات والسلام کا ایک ہاتھ قربان ہوا مشک کو دوسرے بازو میں تبدیل کرکے شکر ادا کیا، ظالموں نے تکبیر کے نعرے بلند کئے، امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے مرتجز کی باگ اٹھائی اور اس مقام پر تشریف لے آئے جہاں فوج کا ہجوم تھا،امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے نعرۂ تکبیر بلند فرمایا اور فوج پر حملہ کردیا، راوی روایت کرتا ہے کہ جس وقت امامِ پاک علیہ الصلوات والسلام نے آکر حملہ کیا تو وہ ایک عجیب منظر تھا ، لشکر شام دو حصوں میں تقسیم ہو گیا،ایک حصہ امام پاک علیہ الصلوات والسلام کے گرد جمع ہوگیا تاکہ وہ جناب غازی پاک علیہ الصلوات والسلام تک نہ پہنچ سکیں اور دوسرا حصہ جناب غازی پاک علیہ الصلوات والسلام کے گرد جمع ہوگیاکہ وہ اپنے پاک بھائی تک نہ پہنچ سکیں ،میدان میں بیک وقت دو مقامات پر گھمسان کی جنگ جاری تھی۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار