

Loading content...
اس فرمان کی وجہ یہ تھی کہ سنہ40ہجری میں جس وقت مولاامام حسن علیہ الصلوات والسلام کے سر اطہر پر دستارِ خلافت موزوں کی گئی تھی تو کچھ دنوں کے بعد حاکم شام نے اعلان بغاوت کردیا تھا، اور نوبت اس عہد نامے پر پہنچی تھی جو تاریخ کا مشہورترین عہد نامہ ہے ۔اس صلح نامے کے بعد امام حسن علیہ الصلوات والسلام کے لشکر میں ان کے خلاف بکواس بازی شروع ہوگئی تھی اور کوفیوں نے بغاوت کر دی تھی، جس میں ان ملاعین نے امام حسن علیہ الصلوات والسلام کو زہر بھی دیا تھا اور خنجر کے ساتھ زخمی بھی کیا تھااور ان کے خیمے کو لوٹا بھی تھا اور دوران نماز ان کے نیچے سے مصلیٰ بھی چھین لیا تھا ۔ اس موقعے پر یہ مارد ملعون ان کے ساتھ تھا، اس ملعون نے ان کی سواری کا گھوڑا جو بابا پاک علیہ الصلوات والسلام نے انہیں عطا فرمایا تھا ،وہ چوری کر لیا تھااور وہ گھوڑا دراصل یہی طاویہ تھا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار