

Loading content...
جس وقت وہ ملعون گرا تو فارس الحجازِ عصر علیہ الصلوات والسلام نے اپنے گھوڑے کواس کے گرد چکر دیا،اُدھر شمر ملعون نے یہ منظر دیکھا، اس کے قریب مارد بن صدیف کا ایک حبشی غلام کھڑا تھا جس کا نام صارفہ ملعون تھا، صارفہ ملعون کے ہاتھ میں ایک گھوڑے کی باگ تھی، یہ گھوڑا مارد ملعون اس لئے لایا تھا کہ اگر کسی موقعے پر جنگ میں گھوڑا مارا جائے تو اس کا متبادل موجود ہو،اور سارے عرب جوانوں کا یہی طریقہ تھا… شمر ملعون نے مارد کے غلام صارفہ سے کہا کہ دیکھ کیا رہے ہو؟ فوراً جاؤ اور مارد کو گھوڑا دو،صارفہ ملعون گھوڑا دوڑاتا ہوا میدان کی طرف بھاگا، اُدھر سے مارد ملعون کی اس پر نگاہ پڑی تو اس نے آواز دے کر کہا صارفہ جلدی آئو۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار