

Loading content...
ہم مامورِ من اللہ ہیں اس لئے زمانے کے تمام مظالم صبر کے ساتھ برداشت کر رہے ہیں، تمہیں یہ سمجھانا چاہتے ہیں کہ موت ہر انسان کا مقدر ہے، ہر چیز نے آخر فنا ہونا ہے،لیکن یاد رکھ کہ ہم وہ ہیں کہ جو ملک الموت کو موت کا سبق دیتے ہیں اس لئے موت سے خوفزدہ ہونا ہم نے سیکھا ہی نہیں،ہم اس دنیا میں بعینہ اسی طرح زندہ ہیں جس طرح اللہ کی ذات حی و قیوم ہے، یہ بھی یاد رکھنا کہ لاکھوں جنگجو و رستم و نریمن اپنے سے بظاہر کمزور ہاتھوں کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں اس لئے زیادہ غرور و تکبر مناسب نہیں ، اگر تم میں جرأت ہے تو مقابلہ کرو
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار