

Loading content...
دریا اور ان کے درمیان ہزاروں فوجی کھڑے تھے مگر جناب غازی پاک علیہ الصلوات والسلام نے کسی کی پرواہ کئے بغیردریا کے سامنے کھڑی فوج پر حملہ کردیا،فوجی بدحواس ہو کر دوڑے، ادھر عمر ابن سعد ملعون گھوڑے پر سوار ہوکر یہ منظر دیکھ رہا تھا یہ فوج کو دوڑتے ہوئے دیکھ کر بہت پریشان ہوا،اس ملعون کے قریب ہی ایک اشقر (بور) رنگ کا گھوڑا کھڑا تھا اور اس پر ایک ملعون سوار تھا جو اتنا لحیم و جسیم اور قوی ہیکل تھا کہ دیکھنے والے کو معلوم ہوتا تھا کہ گھوڑے پرانسان نہیں بلکہ کوئی پہاڑ بیٹھا ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار