

Loading content...
جناب امیر المومنین علیہ الصلوات والسلام میدان میں تشریف لے آئے،وہ ملعون بھی اپنے آپ کو نیزے کا ماہر سمجھتا تھا، آتے ہی اس ملعون نے نیزے کا وار کیا،شہنشاہ پاک علیہ الصلوات والسلام نے آتے ہوئے نیزے کو بائیں ہاتھ سے پکڑکر اس زور سے جھٹکا دیا کہ وہ ملعون گھوڑے پر سنبھل نہیں سکا، گھوڑے کی باگ اس کے ہاتھ میں رہ گئی اور وہ زین سے زمین پرآ گیا نیزہ اُس کے ہاتھ سے چھوٹ گیا، اس وقت حالت یہ تھی کہ وہ ملعون زمین پر کھڑا تھا، گھوڑا اُس کے ساتھ کھڑا تھا، اور اس کے جسم میں کپکپی طاری تھی، امیر کائنات علیہ الصلوات والسلام نے اپنے گھوڑے پر اس کے گرد ایک چکرلگایا، اس کے بعد خود اس ملعون پر نیزے کا وار کیا نیزہ تین وجب (ہاتھ) اس کی پشت سے باہر نکل گیا ،اس کا گھوڑا بدحواس ہوکر دوڑا، امیر کائنات علیہ الصلوات والسلام اپنا گھوڑا دوڑا کر اس کے بھاگتے ہوئے گھوڑے کے قریب آئے اور چھلانگ لگا کر اس کے گھوڑے پر سوار ہوئے، اپنے گھوڑے کی باگ کوہاتھ میں پکڑ کر واپس مڑے، ادھر لشکر شام نے بے ساختہ داد دی، ان میں سے کئی ملاعین نے حملے کا ارادہ کیا مگر حاکم شام پھر چیخاکہ نہ جانا نہ جانا، یہ جناب امیر علیہ الصلوات والسلام کے فرزند نہیں بلکہ یہ خود امیر المومنین علیہ الصلوات والسلام ہیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار