

Loading content...
یہ چاروں جوان ابھی مل کر حملہ کرنے کا مشورہ کر رہے تھے کہ ، مولا امیر کائنات علیہ الصلوات والسلام اپنا راہور آگے بڑھاکران کے قریب آئے اور اس انداز میں حملہ کیا کہ اُن کے گھوڑے اپنے مقام پر کھڑے کے کھڑے رہ گئے اور ان کے جسم دو دوٹکڑے ہوکر زین سے دائیں بائیں جا گرے، اس موقع پر پھر حاکم شام چیخاکہ آگے کوئی نہ جائے کیونکہ یہ ابن ربیع نہیںبلکہ ملک الموت کو مارنے کے دائو سکھانے والے خود پاک حسنین علیہما الصلوات والسلام کے پاک باباؐ ہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار