

Loading content...
فرمایا یہی دریاہوگا، دریا کے کنارے پر دشمنوں کا پہرہ ہوگا، آپ دریا کا کنارہ خالی کروائیں گے، گھوڑے کو دریا میں داخل کریں گے، آپ تین دن کے پیاسے ہوں گے مگر پانی نہیں پی سکیں گے، انہوں نے عرض کیا بابا جان میر ی کیا مجبوری ہوگی؟ فرمایا نبی زادیوں صلوات اللہ علیھن کی پیاس آپ کو یاد آجائے گی اس لئے آپ پانی نہیں پی سکیں گے، پھر فرمایا کہ جب وہ موقعہ آجائے تو فرزند رسول علیہ الصلوات والسلام سے اپنی جان پیاری نہ کرنا، اُس دن ضعیف بابا کو سرخرو کرنا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار