

Loading content...
انہوں نے حملے میں نہ تلوار استعمال فرمائی نہ نیزہ بلکہ بائیں ہاتھ سے ابن شعشا ملعون کے بیٹوں کو کمر بند سے پکڑ کر آسمان کی جانب پھینکنا شروع کیا، یکے بعد دیگرے اس کے سات بیٹوں کو آسمان کی طرف اچھال کر اسد الحسین علیہ الصلوات والسلام نے ابن شعشا ملعون کے کمر بند میں ہاتھ ڈالااور ہاتھ کو جھٹکا دے کر اسے بھی آسمان کی طرف پھینکا،جس وقت ابن شعشا کو اوپر اچھالا عین اُس وقت اس ملعون کا پہلا بیٹا واپس زمین کے قریب آیا ، جس وقت وہ گھوڑے کے بالکل سامنے آیا کردگار وفا علیہ الصلوات والسلام نے رکابوں پر زور دے کر گھوڑے کی باگ چھوڑ دی اور دونوں ہاتھوں میں قبضہ تلوار کی گرفت مضبوظ کر کے زین پرسے اٹھے، ہاتھ بلند کر کے نعرۂ تکبیربلند کیا… اللہ اکبر
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار