

Loading content...
وفا کی خدائی کے خدائے واحد کو امیر کائنات علیہ الصلوات والسلام نے اپنا لباس پہنایا، گیارہ سال کی عمر میں پاک بابا کالباس کردگاروفا علیہ الصلوات والسلام کی قامت موزوں پر بالکل فٹ آگیا، اپنی زرہ پہنائی، کمر کے ساتھ تلوار آراستہ فرمائی ، کمر بند کے ساتھ پیش قبض سجایا، اپنا فولادی خودان کے سر اطہر پر موزوں کیا، تین مرتبہ سورہ نظر پڑھ کر دم کی، ہاتھ بلند کرکے دعا فرمائی، سب بیٹوںؐ نے آمین کہی، اُس کے بعد اپنے لعلؐ کیلئے گھوڑا طلب فرمایا، جس وقت پاک رہوار آگیاتو جنابِ مالک اشتر سلام اللہ علیہ نے رکاب پکڑی اور امیر کائنات علیہ الصلوات والسلام نے اپنی شبیہہ بے بدل کو خود گھوڑے پر سوار کیا،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار