

Loading content...
شہنشاہِ کائنات علیہ الصلوات والسلام تاجدار کربلا علیہ الصلوات والسلام کے قریب آئے اور پوچھا آپ کیوں آنسو بہا رہے ہیں ؟ امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام عرض کرتے ہیں بابا جان اس بھائی کا مالک میں نہیں ہوںبلکہ ان کی مالک توپاک ہمشیر صلوات اللہ علیہا ہیں، جس وقت ہم گھر سے روانہ ہوئے تھے توانہوں نے شہنشاہِ وفاعلیہ الصلوات والسلام کا ہاتھ پکڑ کر ہمارے ہاتھ میں دیا تھا اور فرمایا تھا بھائی! میرے غازی علیہ الصلوات والسلام کا سن چھوٹا ہے اگر اس پرکوئی مشکل آ جائے تو اپنی جان پیاری نہ کرنا، کیونکہ میرے سر کی ردا بھی عباؐس علیہ الصلوات والسلام ہے، میرے پردوں کا ضامن بھی یہی عباؐس علیہ الصلوات والسلام ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار