

Loading content...
امیر کائنات علیہ الصلوات والسلام نے اپنے لعل کو سامان جنگ کے ساتھ آراستہ کرنا شروع کیا اِدھر تاجدار کربلاعلیہ الصلوات والسلام کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوئے،جناب حسن علیہ الصلوات والسلام نے پاک بابا علیہ الصلوات والسلام کی خدمت میں عرض کیا بابا جان آپ اپنے اس شیرِ ببر کو میدان کی طرف تو بھیج رہے ہیں ذرا اپنے مظلوم بیٹے کی جانب بھی نگاہ فرمائیں ، جس طرح شہنشاہِ وفا علیہ الصلوات والسلام تاجدار کربلا علیہ الصلوات والسلام کے شیدائی ہیں اُسی طرح تاجدار کربلا علیہ الصلوات والسلام بھی اِن کے عاشق ہیں، ان کے جسم دو ہیں اور جان ایک ہے، جس وقت سے آپ نے انہیں تیار کرنا شروع کیا ہے مظلومِ کربلا علیہ الصلوات والسلام چپ ہی نہیں ہو رہے مسلسل آنسو بہا رہے ہیں اور مجھ سے فرماتے ہیں کہ آپ بابا پاک علیہ الصلوات والسلام کو عرض کریںکہ وہ شہنشاہِ وفاعلیہ الصلوات والسلام کو میدانِ جنگ میں نہ بھیجیںبلکہ ان کی جگہ مجھے بھیج دیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار