

Loading content...
علامہ محمد باقر مجلسی بحار الانوار میں شامیوں کے حوالے سے لکھتے ہیں کہ ابن شعشا 10,000دس ہزار جوانوں کے ساتھ اکیلا لڑ نے کی صلاحیت رکھتا تھا اور اس کے ہر بیٹے کو اس کے برابر سمجھا جاتا تھا، ابن شعشا ملعون میدان میں آیا اور لشکر کو مخاطب کر کے کہا کہ اے امیرِ کائنات علیہ الصلوات والسلام کا لشکرِ عظیم ہم ایک دوسرے کے ساتھ لڑ لڑ کے مر رہے ہیں، بس آج فیصلہ کرتے ہیں، امیر کائنات علیہ الصلوات والسلام کو عرض کرو کہ حضور میرے ساتھ سات بیٹے ہیں اور آپ کے ساتھ بھی آپ کے سات پاک لعل موجود ہیں، میرے ہربیٹے کے ساتھ آپ کا بیٹا جنگ کرے گا،آپ باری باری مولا امام حسن علیہ الصلوات والسلام،امام حسین علیہ الصلوات والسلام،جناب محمدؐ حنفیہ علیہ الصلوات والسلام،جناب جعفر علیہ الصلوات والسلام، جناب یحییٰ علیہ الصلوات والسلام،جناب عون علیہ الصلوات والسلام اور جناب غازی علیہ الصلوات والسلام کو بھیجیں، ادھر سے میں اپنے ایک ایک بیٹے کو بھیجتا ہوں ،ہماری جنگ کا فیصلہ یہیں ہوجائے گا، باقی لشکر کو تباہ کرانے کی کیا ضرورت ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار