

Loading content...
جناب غازی علیہ الصلوات والسلام کے بچپن کا واقعہ ہے کہ ایک دن جناب امیر المومنین علیہ الصلوات والسلام نے انہیںاپنی گود میں بٹھاکر گنتی یاد کروانا پسند فرمایااور ان سے فرمایا کہ کہوقل احد(کہو ایک)،جناب غازی پاکعلیہ الصلوات والسلام نے کہا احد، اس کے بعد فرمایا قل اثنین (کہو دو) جناب غازی پاک علیہ الصلوات والسلام خاموش رہے پھر انہوں نے فرمایا قل اثنین (کہو دو) جناب غازی پاک علیہ الصلوات والسلام پھر بھی خاموش رہے جس وقت انہوں نے تیسری مرتبہ بھی اثنین نہ کہا تو امیر المومنین علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا میرے لعل کیا وجہ ہے کہ آپ اثنین نہیں کہہ رہے؟ شہنشاہ وفاعلیہ الصلوات والسلام نے عرض کیا بابا جانؐ جس زبان نے ایک کہا ہے اب اس سے دو کہتے ہوئے شرم آتی ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار