

Loading content...
معظمہ بی بی صلوات اللہ علیہا دریافت فرماتی ہیں کہ پھر اب میرے بھائی کہاں ہیں؟ دائی پاک نے عرض کیا کہ آپ کے بھائی نے مشک کو فوراًبائیں شانے پر آویزاں کر لیا ہے اور جنگ کرتے ہوئے آرہے ہیں تقریباً چار سو ملعونوں کو انہوں نے بائیں ہاتھ سے فی النار کر دیا ہے مستورات میں گریے کی آواز بلند ہوئی، جناب عالیہ پاک صلوات اللہ علیہا نے تسلی دیتے ہوئے فرمایا یہ ٹھیک ہے کہ ان کا ایک ہاتھ شہید ہو گیا ہے پھر بھی گھبرانے کی کوئی بات نہیںہے آخر وہ میرا عباؐس علیہ الصلوات والسلام ہے، اگر وہ چاہے تو ایک ہی ہاتھ سے کائنات کو فنا کر دے، جناب فضہ سلام اللہ علیہا نے پھر اطلاع دی کہ ابان بن دارم ملعون اور عبداللہ ابن شہاب دارمی ملعون نے مل کے بائیں ہاتھ پر وار کیا ہے، آپ کے پاک بھائی کا بائیاں ہاتھ بھی قربان ہو گیا ہے مگر رکاب کی ٹھوکر کے ساتھ دشمن کو فی النار کرتے ہوئے خیام کی طرف بڑھ رہے ہیں، مستورات کے چہروں پر مایوسی طاری ہوئی، اور تمام مستورات صلوات اللہ علیھن نے بین کرنا شروع کر دیا، جناب عالیہ پاک صلوات اللہ علیہا نے پھر بھی تسلی دی کہ گھبرائو نہیں جو بھی ہوجائے آخر ہے تو میرا شیرِ ببر عباس علیہ الصلوات والسلام فکر کی کوئی ضرورت نہیں ہے میںایسے ہی ان کی جوانی پر ناز نہیںکرتی ،شہنشاہ جلال نے تین سو ملاعین کو رکاب کی ٹھوکروں سے فی النار کیا ، مستورات صلوات اللہ علیھن کو کچھ تسلی ہوئی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار