

Loading content...
پاک پردہ داروں صلوات اللہ علیھن نے دائی پاک کو فرمایا کہ ہمیں تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کرتی رہو، تمام مستورات کے آگے جناب عالیہ پاک صلوات اللہ علیہا موجود تھیں جن کی کیفیت اضطرار اور بے چینی کی آخری حدوں کو چھو رہی ہے، جناب فضہ سلام اللہ علیہا نے اطلاع دی کہ جناب عباس علیہ الصلوات والسلام جنگ میں مصروف ہیں، ہر طرف سے شام کے بادل چھا چکے ہیںپردوں کے ضامن مشک بچانے کی کوشش کر رہے ہیں،تمام پاک بیبیاںصلوات اللہ علیہا خاموش تھیں، جناب فضہ سلام اللہ علیہا نے بتایا کہ پیروں کی ٹھوکروں سے ملاعین کو فی النار کرتے آرہے ہیں، جناب عالیہ پاک صلوات اللہ علیہا مستورات سے فرماتی ہیں کہ میں ایسے ہی تواپنے اس پاک بھائی پر فخر نہیں کرتی تھی … پھر جناب فضہ سلام اللہ علیہا نے بتایا کہ فضلؐ کا پاک بابا علیہ الصلوات والسلام علم کو نیزے کی طور پراستعمال کرتے آرہے ہیں، شامی فی النار ہوتے جارہے ہیں،پاک معظمہ صلوات اللہ علیہا مستورات سے فرماتی ہیں میں جو آپ کو ساتھ لے کر چلی آئی تھی تو مجھے صرف اسی بھائی کا تومان تھا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار