

Loading content...
دریا سے باہر آنے کے بعد ساقیِ آل محمدعلیہ الصلوات والسلام نے ایک عظیم جنگ کی جس میں انہوںنے 503ملاعین کو فی النار والسقر کیا مگر ہوا یہ کہ چاروں جانب سے فوجوں نے یلغار کر دی، لاکھوں کا ہجوم تھا اُن کی یہ کوشش تھی کہ پانی خیام میںنہ جانے پائے ، میدان میں جنگ کرنا اور مقابل کے تیروں ، تلواروں کا دفاع کرنا آسان ہوجاتا ہے اگر توجہ صرف دشمن کی جانب مبذول ہوتومگر جسے پانی سے بھری ہوئی مشک بھی بچانی پڑے اور وہ ہو بھی نہتّا تو پھر اُس کیلئے جنگ کرنا بہت مشکل ہوجاتا ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار