

Loading content...
جناب غازی پاک علیہ الصلوات والسلام ابھی مشکیزہ تر کرنے میں مصروف تھے کہ ظالمین پھر جمع ہوگئے، جناب غازی پاک علیہ الصلوات والسلام نے مشکیزہ پانی میں چھوڑ دیا اور باہر آکر دوبارہ ظالمین پر حملہ کر دیا ، ملاعین سے ایک بار پھر کنارہ خالی کروا کے تیسری مرتبہ دریا میں گھوڑے کوداخل کیا، چشم کائنات نے جب یہ منظر دیکھا تو حیرت اور استعجاب سے آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئی کہ تین دن کا پیاسا دریا میں موجود ہے مگر پانی پینا تو درکنار پانی میں ہاتھ ڈالنے سے بھی کترا رہا ہے، جوشِ غیرت سے آنکھوں کا رنگ خون کی مانند سرخ ہے اور آنسو برس رہے ہیں، جس وقت مجبوراً ہاتھ پانی سے مس ہوتا ہے تو فوراً اسے لوہے کی گرم زرہ سے خشک کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ یہ بھی کہیں آئین وفاداری کے خلاف نہ ہو ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار