

Loading content...
دریا کا کنارہ خالی ہوگیا، سقائے حرم علیہ الصلوات والسلام نے ڈھلوان پر سے گھوڑانیچے اتارا ، فرات نے بڑھ کر قدم چومے ،جناب ابو الفضل علیہ الصلوات والسلام نے اپنے راہوار سے مخاطب ہوکر فرمایا او میرے تین دن کے پیاسے ساتھی اگر پانی پینا چاہتے ہو تو پی لو،عجیب بات ہے کہ راہوارنے ایک حقارت بھری نگاہ قدموںکے ساتھ کھیلتی ہوئی موجوں پر کی اور پانی سے منہ پھیر لیا، شاید اسے مرتجز کا خیال آیاہوگا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار