

Loading content...
جس دن سے شہنشاہِ وفا علیہ الصلوات والسلام نے اپنے پاک بابا علیہ الصلوات والسلام کا یہ فرمان سنا تھااُس دن سے اِن کا جلال بڑھ گیا تھا اکثر مدینے سے باہر جاکر زمین پر بیٹھ جاتے، اور سنگریزے اٹھاکر زمین پر لکیریں کھینچتے رہتے اور سوچتے بھی رہتے کہ کیا سرزمینِ عرب میں کوئی ایسا شخص بھی موجود ہے جو میری تلوار کی ضرب کی تاب لا سکے، پھر اپنے آپ کو مخاطب کرکے فرماتے کہ بابا پاک علیہ الصلوات والسلام بھی حق فرماتے ہیں مگر کوئی ایسا شخص بھی تو نظر آئے کہ جو میری جلال بھری نگاہ ہی کی تاب لا سکتا ہو، خدا جانے اس پاک فرمان کی حقیقت کیا ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار