

Loading content...
کائنات کے مختارِ کل کے اس فرمان کا اُس ملعون پر کوئی اثر نہ ہوابلکہ اُس نے جوابا ً ہنس کر کہا کہ جو ہم سے نہر کا کنارہ خالی نہیں کروا سکتے وہ خلافت اِلٰہیہ کا قبضہ کیسے لیں گے؟ اُس کے اِس گستاخانہ جواب پر جناب مالک اشتر سلام اللہ علیہ اور اشعث کو جلال آ گیا، گھوڑے دوڑا کر دریا کے کنارے پر آئے، دس ہزار فوج کا دستہ لے کر انہوں نے دریا کے پہرے داروں پر حملہ کردیا، فوج شام نے ان شیروں پر حملہ کیا اور جناب مالکِ اشترکو گھیرے میں لے لیاجس وقت شہنشاہِ کائنات علیہ الصلوات والسلام نے اپنے لشکر کو کمزور ہوتے دیکھا تورخِ انور پر تھوڑا سا ملال آیا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار