

Loading content...
تاریخ بتاتی ہے کہ جس دن سے لشکر شام نے دریائے فرات پر قبضہ کیا تھا تو بندشِ آب کی وجہ سے سب سے زیادہ بیقرار جناب غازی پاک علیہ الصلوات والسلام تھے، بار بارپاک بابا علیہ الصلوات والسلام کے پاس تشریف لاتے اور بچپن کے انداز میں عرض کرتے بابا جان یہ پانی انہوں نے کیوں بندکیا ہے؟آپ اِن کی اس گستاخی اور دستور کی خلاف ورزی پر خاموش کیوں ہیں؟بابا جان ساری فوج پیاسی ہے آپ ہمیں اجازت عطا فرمائیں ہم ان سے دریا کا کنارہ خالی کروا لیتے ہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار