

Loading content...
ادھر تاجدار کربلا علیہ الصلوات والسلام بھائی کے علم کو کاندھے پر اٹھائے پھٹی ہوئی مشک کو سینے سے لگائے خیام کی جانب روانہ ہوئے، جس وقت ٹیلے کے قریب پہنچے تو پاک معصوؐمہ صلوات اللہ علیہا کو ٹیلے کی دوسری جانب علم پاک نظر آیا، سارے بچوں کو بلا کر فرمایا کہ اب پیاسے رہنے کا وقت ختم ہوگیا ہے، میرے چچا جان پانی لے آئے ہیں، علم پاک کو دیکھ کر مایوس چہروں پر خوشی کی لہر دوڑ گئی، خالی جام ہاتھوں میں اٹھائے سارے معصوم جمع ہوگئے، نظریں علم پاک پر لگی ہوئی تھیں، چہروں پر خوشی کی سرخی چمک رہی تھی، مگر کیفیت یہ تھی کہ ہر بچہ دوسرے سے کہتا تھا کہ میں سب سے زیادہ پیاسا ہوں، پہلے پانی میں لوں گا، پاک معصوؐمہ صلوات اللہ علیہا فرماتی ہیں کہ میرے چچا قدر شناس ہیں وہ سب سے پہلے مجھے میرے چھ ماہ کے معصوم بھائی کے لئے پانی عطا فرمائیں گے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار