

Loading content...
پاک مستورات کو روتا چھوڑ کر شہنشاہ وفا علیہ الصلوات والسلام اپنے خیمے میں تشریف لے آئے یہاں فضل کی پاک والدہ صلوات اللہ علیہا کی آنکھوں میں آنسو نظر آئے توفرمایا آپ کادو حوالوں سے نام عباس کے ساتھ رشتہ ہے ، ایک جناب عبداللہ ابن عباس ہیں کہ جن کی آپ دختر ہیں، اور دوسرابہنوں کے اس غلام کی آپ حرم ہیں آپ کو رونا زیب نہیں دیتا، ذرا آنکھیں صاف کر یں اور ہماری چند باتیں غور سے سن لیں انہوں نے آنکھیں صاف کیں، شہنشاہِ وفا علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا کہ میں اب میدان کی جانب جا رہا ہوں، آپ نے اس بات کا خیال رکھنا ہے کہ میری لاش پر نبی زادیاں آنسو نہ بہائیں کیونکہ میں تو ان کا نوکر ہوں، دوسری بات یہ ہے کہ آپ نے میرے بعد نبی زادیوں کے پردے کی حفاظت کرنی ہے میرے منصب کی اب آپ ہی نگران ہیں ، آپ نے اپنی اور اپنے گھر کی بالکل فکر نہیں کرنی، آنے والے وقت میں آپ نے میرا کردار ادا کرنا ہے، میں جانتا ہوں کہ میرے بعد مظالم کی انتہا ہوگی، آپ نے کوفہ و شام کے بازاروں میں جانا ہے، جہاں تک ممکن ہو سکے نبی زادیوں کے پردے کی حفاظت کرنا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار