

Loading content...
جس وقت پاک مستورات صلوات اللہ علیھن نے روکنے کی کوشش کی توشہنشاہِ وفا علیہ الصلوات والسلام نے روکر فرمایا کہ میرے سارے قوتِ بازو تو شہید ہو گئے ہیں اِس وقت نہ قاؐسم علیہ الصلوات والسلام ہے، نہ اکبرعلیہ الصلوات والسلام ہے، نہ ہی میرے عون و محمد علیہم الصلوات والسلام ہیں، سبھی اپنے آقا کی نعلین پر قربان ہوکر سرخرو ہوچکے ہیں ، میں کوئی یوسف آلِ محمد شہزادہ علیؐ اکبر علیہ الصلوات والسلام سے بڑھ کر تو نہیں ہوں آپ مجھے جانے دیں جس وقت انہوں نے یہ کلام فرمائی تو شہزادہ علیؐ اکبر علیہ الصلوات والسلام کی پاک والدہ صلوات اللہ علیہا نے روتے ہوئے بھائی کا دامن پکڑ لیااور فرمایا کہ آپ اکبرؐکا نام نہ لیں، میں ان جیسے ہزاروں بیٹے آپ کا صدقہ دے سکتی ہوں، آپ ہی تو ہمارے پردوں کے ضامن ہیں آپ ہی تو ہماری بقا کے موجب ہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار