

Loading content...
ہر پاک بی بی صلوات اللہ علیہا نے اپنے اپنے انداز میں انہیں روکنے کی کوشش کی، جناب قاؐسم علیہ الصلوات والسلام کی پاک والدہ صلوات اللہ علیہا جناب غازی علیہ الصلوات والسلام کے قریب آئیں اور فرمایا آپ کا ہمیں اتنے خطرات میں اکیلا چھوڑ کر یوں چلے جانا مناسب نہیں ہے، امت نابکار کی گستاخیاں بھی آپ کے سامنے ہیںاور میں اکیلی بھی نہیں ہوں اب تو میری ایک بیوہ دختر بھی ساتھ ہے اگر ظالموں نے خیام کا رخ کر لیا تو میں اسے کہاں لے جاؤں گی۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار