

Loading content...
مشک شانۂ اطہر میں آراستہ ہوئی، 42معصوم بچوں کے چہروں پر امید کی کرن چمکی، خشک ہونٹوں پر حوصلہ افزا مسکراہٹ آئی، اداس دلوں کی امید کی دھڑکنیں تیز ہوئیں،گُلِ نرگس سے زیادہ حسِین آنکھوں کی مایوس نگاہیں پر امید ہوکر مشک پر مرکوز ہوئیں، ہر معصوم نے ایک دوسرے کو پانی کی امید دلائی، کردگارِ وفا علیہ الصلوات والسلام نے جھک کر پاک معصوؐمہ صلوات اللہ علیہا کی پیشانی پر بوسہ دیا اور عرض کیا بیٹا اب اپنے بابا پاک سے عرض کرو کہ وہ ہمیں جنگ کی اجازت عطا فرمائیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار