

Loading content...
غیورِ کائنات علیہ الصلوات والسلام کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوئے، روکر پوچھا کہ آپ کیوں میرے ساتھ جانا چاہتی ہیں؟ معصوؐمہ سین پاک صلوات اللہ علیہا فرماتی ہیں کہ آپ نے میدان میں جاکر میرے بھائی کیلئے پانی مانگنا ہے، مگر آج تک آپ نے کسی کے سامنے سوال تو کیا نہیں ہے اس لئے ہم چاہتے ہیں کہ امت ملعون کے سامنے ہم خود جا کر اپنے بھائی کی پیاس کی عکاسی کریں اور ان سے پانی بھی طلب کریں شاید اس طرح ہمیں پانی مل جائے،جناب غازی پاک علیہ الصلوات والسلام نے جس وقت معصومیت کے انداز میں یہ فرمان سنا تو آنکھوں کی برسات مزید بڑھ گئی روتے ہوئے عرض کرتے ہیں بیٹا آپ کم سن ہیں اور میری غیرت یہ برداشت نہیں کرتی کہ آپ اس ماحول میں سوالی بن کر میدان میں تشریف لے جائیں، کیونکہ ابھی تو ہمیں معظمہ کائنات صلوات اللہ علیہا کا دربارِ خلافت سے خالی لوٹنا نہیں بھولا اور اب میں دوبارہ وہ منظر کیسے دیکھ سکتا ہوں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار