

Loading content...
دونوں چلتے ہوئے وہاں آئے جہاں کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام تشریف فرما تھے ،معصومہ سین پاک صلوات اللہ علیھا نے اشارہ کیا جناب غازی پاک علیہ الصلوات والسلام نے آہستہ آہستہ جھکنا شروع کیا، یہ منظر بڑا عجیب تھا کہ جب کردگارِ وفا علیہ الصلوات والسلام پاک معصوؐمہ صلوات اللہ علیہا کے سامنے اس قدر جھک گئے کہ ان کے دونوں ہاتھ معظمہ بی بی صلوات اللہ علیہا کے قدموں پر آلگے، معصوؐمہ سین پاک صلوات اللہ علیہا نے اپنے ہاتھوں سے خشک مشک ان کے کاندھے میں حمائل کر دی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار