

Loading content...
جناب غازی پاک علیہ الصلوات والسلام نے جیسے ہی خیمے کا دروازہ عبور کیا،معصوؐمہ بی بی صلوات اللہ علیہا خشک مشکیزہ لے کر چچا کے سامنے آکھڑی ہوئیں اور عرض کیا چچا جان آپ تومجھ سے میرے بابا پاک علیہ الصلوات والسلام سے بھی زیادہ پیار کرتے ہیں، میں آپ کے خیمے میں کئی بارگئی ہوں مجھے کمسن بھائی کیلئے ایک گھونٹ پانی تو منگوا دیں،جناب غازی پاک علیہ الصلوات والسلام روکر عرض کرتے ہیں آپ کا نوکر تو امر کی قید میں پابند ہے، میںکیا کروں آپ کے بابا پاک علیہ الصلوات والسلام مجھے پانی لانے کی اجازت ہی نہیں دے رہے ، آپ میری مدد فرمائیں اور مجھے اجازت لے دیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار