

Loading content...
جناب غازی پاک علیہ الصلوات والسلام روتے ہوئے واپس خیام میں داخل ہوئے تواپنے خیمے کے دروازے پر پاک معصوؐمہ صلوات اللہ علیہا کو ایک خالی مشک اٹھائے اپنا منتظر پایا وہ اس انتظار میں تھیںکہ جیسے ہی چچا جان خیام میں آئیں گے تو ہم خوداُن سے اپنے صغیر بھائیؐ کیلئے پانی مانگیں گے، ویسے تو ساراپاک گھرؐ ہی اِس معصومہؐ سے پیار کرتا تھا لیکن شہنشاہِ وفاعلیہ الصلوات والسلام کا تو اِس پاک شہزادی کے ساتھ انوکھا پیار تھاجس وقت اِس معصوؐمہ بی بی صلوات اللہ علیہا کی اس دنیا میں آمد ہوئی تھی تو جناب غازی پاک علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا تھا کہ یہ معصوؐمہ میرے دل کی تسکین ہیں، یہی وجہ تھی کہ اِن کا نام پاک بھی تسکین سے مشتق کیا گیا تھا، گویا ان کا نام پاک بھی جناب غازی پاک علیہ الصلوات والسلام نے تجویز فرمایا تھا، اس لئے معصوؐمہ بی بی صلوات اللہ علیہا کو سب سے زیادہ امید اپنے اس پاک چچا پر تھی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار