

Loading content...
دسویں کا دن تھا جناب غازی پاک علیہ الصلوات والسلام ایک مرتبہ اپنے خیمے میں تشریف لائے تو دیکھا کہ جنا ب فضلؐ کی پاک والدہصلوات اللہ علیہا زمین پر بیٹھ کر رو رہی ہیں، انہوں نے وجہ پوچھی تو معظمہ بی بی صلوات اللہ علیہا نے عرض کیا کہ اب تو ہماری غربت کی انتہا ہوگئی ہے آپ کے آنے سے کچھ دیر پہلے پاک معصوؐمہ صلوات اللہ علیہا ہمارے اس خیمے میں آئی ہیں انہوں نے پہلے آپ کے متعلق پوچھا کہ کیا چچا جان پانی لینے گئے ہیں؟ پھر مجھ سے کہا کہ ہم نے کبھی کسی سے کوئی سوال نہیں کیا، ہمیں تو سوال کرنا بھی نہیں آتا ، جب سے ہماری دادی پاک ملکہئِ دوجہاں صلوات اللہ علیہاکا سوال رد ہوا ہے تو انہوںنے فرمایا تھا کہ شریف کیلئے آج کے بعد لازم ہے کہ بیٹیوں کو سوال کرنا نہ سکھائیں، اس لئے ہمیں توسوال کرنا بھی نہیں آتا ، مگر آج کمسن بھائی کی پیاس نے مجھے سوال کرنے پر مجبور کر دیا ہے، فرمایا چچی ماں اللہ کے واسطے اگر آپ کے پاس ایک گھونٹ پانی کا ہے تو مجھے دے دیں، میرے بھائی کی حالت بہت نازک ہے، میرے سرتاج میں نے تین بار پاک معصوؐمہ صلوات اللہ علیہا کو خالی جام واپس لے جاتے دیکھا ہے اب مجھ میں مزید برداشت کی ہمت نہیں ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار